اوڑی میں دریائے جہلم سے 4روز بعد غریق لڑکے کی نعش برآمد؛ بازیابی کیلئے ماہر غوط خوروں کی خدمات حاصل کی گئی

سرینگر/26ستمبر: بونیار اوڑی میں دریائے جہلم سے 12برس کے لڑکے کی نعش 4روز بعد برآمد کرلی گئی ۔ گزشتہ چار روز سے سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ، پولیس اور مقامی غوطہ خورلڑکے کی نعش کو پانی میں ڈھونڈ رہے تھے اور آج اس میں انہیں کامیابی ملی۔ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر مزید کارروائی شروع کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بونیار اوڑی میں12برس کا شاہد احمد ولد نورمحمد کنیال ساکن نوشہرہ بونیارچار روز قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ نہانے گیا تھا جس بیچ شاہد احمد کا پیر پھسل گیا اور وہ دریائے جہلم کے گہرے میں ڈوب گیا ۔ اُس وقت اگرچہ وہاں موجود لوگوں نے دریاء میں چھلانگ لگاکر لڑکے کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیںہے ۔ 22ستمبر سے لگاتار مقامی غوطہ خور ، پولیس اور ایس ڈی آر ایف نعش کو ڈھونڈنے کی کوشش میں تھے تاہم آج چار روز بعد اس کی نعش این ایچ پی سی ڈیم بونیار کے گیٹ کے نزدیک نعش کو پایا گیا ۔ پولیس ذرائع نے اس سلسلے میں بتایا کہ نعش کوضروری لوازمات کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائے گی ۔

Comments are closed.