عمرہ کیلئے سعودی عرب نہیں جاسکتے ہندوستان کے شہری ؛کوروناوائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر انڈین فلائٹس پر پابندی
سرینگر/25ستمبر: سعودی عرب کی جانب سے مکہ اور مدینہ شریف کی زیارت عمرہ کی اگرچہ اجازت دی ہے اور بیرون ممالک سے خواہشمند افراد عمرہ کیلئے جاسکتے ہیں تاہم ہندوستان میں کوروناوائرس کے بڑھتے معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودی عرب نے ہندوستانی ہوائی جہازوں کو جدہ پہنچنے پر فی الحال پابندی لگائی ہے اور کسی بھی ہندوستانی شہری کو عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں ہے اس کے علاوہ دیگر کئی ممالک جہاں وائرس کا اثر بہت زیادہ ہے کے لوگ بھی عمرہ کیلئے نہیں جاسکتے ۔ مکہ میں عمرہ کی ملی اجازت، ہندستان سمیت ان ممالک کے سفر پر پابندیسعودی عرب نے بدھ کو کووڈ-19 وبا کے مد نظر ہندستان، برازیل اور ارجنٹینا سے آنے والی ہوائی اڑانوں کو معطل کر دیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سعودی عرب نے بدھ کو کووڈ-19 وبا کے مد نظر ہندستان، برازیل اور ارجنٹینا سے آنے والی ہوائی اڑانوں کو معطل کر دیا ہے۔ ملک کے شہری ہواباز اتھارٹی کے مطابق ان ملکوں کی چودہ دن پہلے کئے گئے سفر کرنے والے لوگوں کی ملک میں آںے پر روک لگا دی گئی ہے۔ شہری ہواباز محکمے نے ان لوگوں کو اس قانون سے باہر رکھا ہے جن کے پاس آفیشیل سرکاری دعوت نامے ہیں۔ ملک کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشات کے سبب سات ماہ کے وقفے کے بعد سعودی عرب کی حکومت نے 4 اکتوبر سے شروع ہونے والے عمرہ زیارت کے لئے زائرین کو ملک کے اندر رہنے کی اجازت دی ہے۔بتادیں کہ پچھلے سال 19 لاکھ افراد نے یہ مقدس سفر (عمرہ) کیا تھا۔ حالانکہ اس سال صرف ایک ہزار افراد نے کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے ایک ہزار لوگوں نے سفر کیا۔ سعودی عرب نے مارچ میں عمرہ پر پابندی عائد کردی تھی۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب حج اور عمرہ سے ہر سال 12 بلین امریکی ڈالر کماتا ہے۔سعودی عرب کی حکومت نے اب اسے کئی مرحلے میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے کے دوران صرف 4 اکتوبر سے سعودی عرب کے لوگوں کو ہی مسجد میں آنے کی اجازت ہوگی۔ ایک دن میں آنے والے لوگوں کی تعداد 6 ہزار ہوگی۔ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ دوسرے مرحلے کے دوران بھی صرف سعودی عرب کے عوام کو ہی مسجد میں داخلہ ملے گا لیکن اس دوران مجموعی طور پر 65 ہزار افراد کو مسجد میں آنے کی اجازت ہوگی۔ یکم نومبر سے تیسرے مرحلے میں سعودی عرب سے باہر رہنے والے لوگوں کو بھی عمرہ کے لئے آنے کی اجازت ہوگی۔ اس دوران ایک دن میں یہاں کل 80 ہزار افراد کو آنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔سی ایس ایس ای CSSE) کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملے امریکہ میں ہیں۔ کورونا کے کل 6،896،218 معاملے 200,786 اموات کے ساتھ امریکہ سب سے خراب حالت والا ملک ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ہندستان 5،562،663 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ ہندستان میں ابھی تک 90،020 افراد کورونا کی وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل (4،591،364) اور ارجنٹینا (652،174) بھی کرونا کی وجہ سے بہت خراب صورتحال میں ہیں۔
Comments are closed.