رواں برس اہلیان وادی کو دوہرے وائرس کا سامنا : ڈاکٹر نثارالحسن

غریب عوام فلوویکسین خریدنے نہیں سکتے ،سرکار غرباء کو مفت ویکیسن فراہم کریں

سرینگر/25ستمبر/سی این آئی// ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے یوٹی سرکار پر زور دیا ہے کہ وہ غریب لوگوں کو مفت فلو ویکسین فراہم کریں تاکہ آنے والی سردیوں میں فلو کا اثر کم ہو اور قیمتیں جانیں بچ جائیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق غریب عوام فلو ویکیسن نہیں لے سکتے ہیں کیوں کہ اس کی قیمت ان کی قوت خرید سے بہت زیادہ ہے اس لئے سرکار کو چاہئے کہ غریب عوام کیلئے ویکسین مفت دستیاب رکھیں ۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلو مخالف ویکسین کی قیمت 1680روپے ہے جوغریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب لوگ فلو ویکسین نہیں لے رہے ہیںجس سے ان کو فلو سے متاثر ہونے کے آثار بڑھ جاتے ہیں ۔ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ ویکسین کی زیادہ قیمت ہونے کی وجہ سے غریب لوگوں کی زندگیوں کو بہت زیادہ خطرہ لاحق رہتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک انسان جب ویکسین نہیں لے گا اس سے نہ صرف اس کے اکیلے کی جان خطرے میں رہتی ہے بلکہ اس سے وہ دوسروں کیلئے بھی خطرہ بن جاتا ہے ۔انہوںنے اس بات پر زوردیا کہ ویکسین فلو سیزن شروع ہونے سے پہلے لینا بہتر ہے اور فلو سیزن ماہ اکتوبر سے شروع ہوجاتا ہے اور مئی کے آخر تک اس کااثر رہتا ہے ۔فلو ویکسین لینے سے ایک تو اموات کی شرح کم ہوجاتی ہے دوسرا بیماری بھی کم ہی اثر کرتی ہے جس سے لوگ ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس جانے سے بھی بچ سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ امسال ویکسین لینا انتہائی ضروری ہے کیوں کہ اس سے فلو سے تو بچاہی جاسکتا ہے بلکہ اس ویکسین سے کووڈ وائرس کے انفکشن سے بھی کافی حد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ فلو ویکسین سے کوورناوائرس کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے اور امسال اہلیان وادی کو دوہرے وائرس کا خطرہ ہے ایک تو یہاں پر اب ہر برس سوائن فلونمودار ہوتا ہے جس سے قیمتیں جانیں ضائع ہوجاتی ہے دوسرا اب کوروناوائرس بھی سر پر ہے۔ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ اگرچہ ویکسین تمام لوگو ں کیلئے ضروری ہے تاہم ، بچوں ، حاملہ خواتین ، عمر رسیدہ اشخاص، یا پہلے سے کسی مہلک مرض میں مبتلاء افراد کیلئے یہ ویکسین لانا انہتائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلو سیزن شروع ہونے کے دوران سکولوں کے کھلنے سے بچے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں اس لئے بچوں کوویکیسن دینا ضروری ہے اور 6ماہ کے بچے سے لیکر یہ ویکسین 8برس کے تک بچوں کو بھی دیا جاسکتا ہے اور اب یہ ویکسین انجکشن کے علاوہ نسل سپرے کی صورت میں بھی دستیاب ہے ۔انہوںنے لوگوں پر زور دیا کہ وہ دوہرے وائرس سے بچائوکیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

Comments are closed.