سرینگر/25ستمبر: جنوبی ضلع شوپیان میں جمعہ کی اعلیٰ صبح اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب منی سیکرٹریٹ کے نزدیک مسلح بندوق برداروں نے فورسز پارٹی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، ادھر کولگام میں دو نوجوانوں کو سیکورٹی فورسز نے اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شوپیان کے منی سیکرٹریٹ کے نزدیک جمعہ کی اعلیٰ صبح مسلح بندوق برداروں نے فورسز پارٹی پر حملہ کیا ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلح جنگجوئوں نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے جواب میں سی ار پی آیف اہلکاروں نے بھی گولیاں چلائی ۔ گولیوں کی آواز سے علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا جبکہ اسی دوران فوج و فورسز کی اضافی نفری علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے حالات کا جائیزہ لیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کرنے کیلئے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میںلایا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں نے منی سیکرٹریٹ کے نزدیک فورسز پارٹی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ ادھر کولگام میں سیکورٹی فورسز نے جواہر ٹنل کے نزدیک دو نوجوانوں کی گرفتاری عمل میںلائی اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولی بارود بھی ضبط کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دونوں نوجوان جن کی شناخت سمیع اللہ ولد بشیر احمد چہ ساکنہ وہل نوگام اور نثار احمد لون ولد ولی محمد لون ساکنہ ہف شرمال کے بطور ہوئی بیلورو گاڑی میں سوار تھے جس دوران گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی اور تلاشی کارروائی کے دوران گاڑی سے اسلحہ و دیگر سامان بر آمد کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کی گرفتاری عمل میںلائی گئی اور اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.