کشمیری زبان کے مستند اور مقبول عام تفسیر’’ بیان الفرقان ‘‘ کے نئے ایڈیشن کی رسم اجرائی

سرینگر / /کے پی ایس : وادی کے معروف عالم دین میرواعظ کشمیراور مہاجر ملت مولانا محمد یوسف شاہ ؒ کے کشمیری زبان کا مستند اور مقبول عام تفسیر’’ بیان الفرقان ‘‘کا سعودی عرب کے معیار کے مطابق ایک خوبصورت اور دلکش نئے ایڈیشن کی بک بیل بڈشاہ چوک سرینگرنے انجمن نصرۃ الاسلام سرینگر کے باہمی اشتراک سے رسم اجرائی انجام دی ۔تفسیر’’ بیان الفرقان ‘‘ کشمیری طالب علموں کیلئے ایک اہم سرمایہ ہے کیونکہ مادری زبان کشمیری کا یہ پہلا مستند تفسیر مانا جاتا ہے اور اپنی مادری زبان میں ہرکوئی انسان سمجھ سکتا ہے ۔یہ بات عیاں وبیاں ہے کہ قرآن پاک عالم انسانیت کیلئے راہ ہدایت اور ضابطہ حیات ہے ۔عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ اس تحفہ ربانی کو حاصل کرنے کیلئے تشریف لائیں اور اپنے گھروںومساجدکو زینت دیکر استفادہ کریں اور ایمان ویقین کو تازہ کریں ۔چونکہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ مسلمانوں کیلئے تمام اثاثہ سے بڑھ کر قرآن پا کی فضلیت اور اہمیت ہے ۔یہ وہ لافانی کتاب ہے جس میں دین ودنیا کے تمام اسرار رموزات واضح ہیں اور میر واعظ مرحوم مولانا محمد یوسف شاہ ؒ نے جس انداز میں قرآن کا کشمیری زبان میں تفسیر پیش کیا ہے ۔ اس سے ہر مسلمان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں ۔اللہ ہمارا حامی وناصر ہو اور مفسر قرآن مرحوم کے درجات بلند کرے۔

Comments are closed.