گاندربل کے بیشترعلاقوں میں عمارتی لکڑی نایاب؛ صارفین دوسال سے لکڑی سے محروم ،محکمہ خاموش تماشائی

سرینگر /24ستمبر /کے پی ایس : وسطی ضلع گاندربل کے بیشتر علاقوں میں عمارتی لکڑی کی نایابی سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس سلسلے میں مختلف علاقوں کے لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندے ریاض بٹ سے کو بتایا کہ محکمہ جنگلات کے سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن نے اگر چہ 2017 میں عمارتی لکڑی کیلئے سینکشن اجرا کئے ہیں تاہم آج تک صارفین میںعمارتی لکڑی تقسیم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ادھر تولہ مولہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے نمائندے کو بتایا کہ اگر چہ متعلقہ محکمہ نے عمارتی لکڑی فراہم کرنے کیلئے بھی سینکشن بھی اجراء کئے ہیں لیکن آج تک ہمیں لکڑی فراہم نہیں کی گئی ۔ جس کے نتیجے میں صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ دوسال سے ہم لکڑی کے ایک ایک فٹ کیلئے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ آئے روز سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کے دفتر گاندربل کے چکر کاٹنے پر مجبور ہورہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ان کو خاطر میں نہیں لایاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کافی یقین دہانیوں دی جاتی ہے تاہم آج تک وہ یقین دہانیاں سراب ثابت ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں عمارتی ڈھانچے لکڑی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ادھورے رہ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ محکمہ کو عمارتی لکڑی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

Comments are closed.