سرینگر/24ستمبر: ٹنگمرگ میں ریچھ نے ایک ادھیڑ عمر کی خاتون پر حملہ کرکے اس کو ہلاک کرڈالا۔ ریچھ کی موجودگی سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کی ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور ریچھ کو ڈھونڈنے کی کوششیں جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ ٹنگمرگ کے تمبرہامہ نامی گائوں میں آج اُس وقت کہرام مچ گیا جب ریچھ نے ایک خاتون پر اُس وقت حملہ کردیا جب وہ کھیتوں میں اپنے کام میں مصروف تھی ۔ ریچھ نے خاتون کو شدید زخمی کردیا جس دوران مقامی لوگوں نے خاتون کی چیخ و پُکار سن کر اس کو ریچھ سے چھڑا کر فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قراردیا ۔ فوت شدہ خاتون کی شناخت زونہ بیگم اہلیہ حاجی محمد اکبر ملک کے بطور ہوئی ہے ۔ اس دوران علاقے میں ریچھ کی موجودگی سے علاقہ بھر میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد مہلوک خاتون کے گھر پہنچی ۔ دریں اثناء پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم بھی علاقہ میں ریچھ کو ڈھونڈنے میں لگی ہوئی ہے تاہم آخری اطلاع ملنے تک ریچھ آزاد تھا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.