ہندوارہ میں بزرگ شہری پر ریچھ کا حملہ

سرینگر /23ستمبر/کے پی ایس :شمالی کشمیر قصبہ ہندوارہ کے ڈولی پورہ ویلگام میں ریچھ نے ایک 65سالہ بزرگ شہری پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص کو شدیدشدید ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق ریچھ نے سوموار کی صبح ایک شہری پر اس وقت حملہ کیاجب وہ حسب معمو ل گھر سے باہر نکلا تھا ۔مذکورہ کی شناخت ولی محمد شیخ ولد حبیب اللہ شیخ ساکنہ ڈولی پورہ ویلگام کے بطور ہوئی ہے ۔ا س سلسلے میںایس ایچ اوویلگام محمد سلیمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص کو علاج ومعالجہ کیلئے سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا ۔

Comments are closed.