کنگن غر قابی واقعہ : دونوں نعشیں بر آمد ، تحقیقات شروع / پولیس

کنگن پاور کینال میں غر قابی کے واقعہ کے بعد 39سالہ شہری اور 19سالہ دوشیزہ کی نعشیں بر آمد کر لی گئی

حکام کے مطابق 19 سالہ دوشیزہ اور ایک 39 سالہ شہری گنڈ میں ایک پاور کینال میں ڈوب گئے جس کے بعد بچاﺅ آپریشن شروع کردیا گیا

حکام نے بتایا کہ دوشیزہ کی شناخت صبرینہ بانو دختر فضل رحمن خان ساکنہ رامواری گنڈ اور نوجوان کی شناخت 39 سالہ عادل احمد تانترے ولد غلام رسول ساکنہ گنڈ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس اسٹیشن گنڈ نے بھارتی شہری تحفظ سنہتا، بی این ایس ایس کی دفعہ 194 کے تحت کارروائی شروع کی ہے۔ دونوں لاشوں کو مزید طبی قانونی کارروائیوں اور تفتیش کے لیے ایس ڈی ایچ کنگن منتقل کر دیا گیا۔

Comments are closed.