ریاستی درجہ کے مطالبہ کیلئے جنتر منتر احتجاجی پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں / وزیر اعلیٰ

حال ہی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ سمیت دیگر اہم مسائل پر بات چیت ہوئی کی بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے کے پیش نظر تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امرناتھ یاترا بھی اگلے ماہ سے شروع ہو رہی ہے اور اہم یاتریوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مود ی کے ساتھ ملاقات میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کو متاثر کرنے والے ترقیاتی، انتظامی اور سیاسی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاست کی بحالی جموں و کشمیر کے لوگوں کی ایک بڑی تشویش اور خواہش ہے۔اسی دوران وزیر اعلیٰ نے اگلے ماہ سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کیلئے آنے والے یاتریوں کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ انتظامیہ نے ان کے آرام اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔

Comments are closed.