سرینگر/23ستمبر/سی این آئی// بارہمولہ کے اوڑی بونیار علاقے میں ایک کم عمر لڑکا اپنے دوستوں کے ہمراہ نہانے گیا جس دوران وہ پانی میں ڈوب گیا ۔ لڑکے کی نعش کو پانی سے نکالنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں غرقآبی کے واقعات میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ رواں موسم گرماء شروع ہونے کے ساتھ ہی غرقآبی کے واقعات رونماء شروع ہوگئے تازہ واقعے میںشمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار اوڑی میں بدھ کی سہ پہر ایک 14 سالہ لڑکا دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔معلوم ہوا ہے کہ 14 سالہ شاہد احمد بخش مرحوم نور محمد اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے گئے تھے۔ اسی دوران شاہد کا پیر پھسل گیا اور وہ ڈوب گیا۔ اگرچہ کچھ مقامی نوجوان لڑکے کو بچانے کے لئے دریا میں کود پڑے ، لیکن وہ اسے بازیاب نہیں کر سکے۔ جس کے بعد پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم تادم تحریرلڑکے کی نعش کو برآمد نہیں کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ رواں برس اب تک وادی میں قریب 30افراد جن میں زیادہ تر چھوٹے بچے شامل ہیں مختلف جگہوں پر نہانے کے دوران غرقآب ہوگئے ۔ حال ہی میں پائین شہر کے رعناواری جوگی لنکر علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک نویں جماعت کا طالب علم جھیل ڈل میں نہانے کے دوران غرقآب ہوا تھا اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.