پلوامہ میںجے کے بینک کے پانچ نئے ATM چالو؛ لوگوں کی امیدوں پر کھرا اُترنا ہماری کامیابی کا راز ہے: چیئرمین

سرینگر/22ستمبر : اپنے گاہکوں کی آسائش جموں و کشمیر بینک کے نصب العین میں شامل ہے اور اسی کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے بینک نے آج پلوامہ زون میں پانچ نئے ATMچالو کئے تاکہ گاہکوں کو راحت و آسائش کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت بینکنگ خدمات میسر رہ سکیں۔ ان پانچ اے ٹی ایمز کو ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر (آئی اے ایس) کے ہمراہ بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر نے مشترکہ طور کیا جن سے پلوامہ زون میں ایسی مشینوں کی تعداد102تک پہنچ گئی ہے۔ بینک کے یہ نئے پانچ اے ٹی ایم چھٹہ پورہ ، زنانہ ڈگری کالج پلوامہ، اور نیو کورٹ کمپلکس میں چالو کئے گئے۔ بینک چیئرمین کے ہمراہ انکے سپیشل سیکریٹری کرن جیت سنگھ، زونل ہیڈ کشمیر ساؤتھ محمد شفیع سلرو، کلسٹر ہیڈ، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر، پرنسپل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد ابراہیم وانی، ڈگری کالج کے پرنسپل مشتاق احمد لون اور کئی دیگر بینک افسراں بھی تھے۔بینک کے زونل آفس ساؤتھ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر نے پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ رسمِ افتتاحی کے موقع پر اپنی مصروفیات چھوڑ کے موجود رہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سرکاری تعاون سے خاص کر راگھر لنگر کی ذاتی کوششون سے ہی یہ ممکن ہے کہ جموں و کشمیر بینک پلوامہ ضلع میں کامیابیوں کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے اور ضلع میں کریڈٹ ڈپازٹ تناسب105فی صد ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ کسان کریڈٹ کارڈ اجراء کرنے میں کسی بھی لیت و لعل کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور سرکاری محکموں کے اشتراک سے مختلف سرکاری سپانسرڈ اسکیموں کی عمل آوری کو یقینی بنانا لازمی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ترقیاتی اہداف کی تکمیل میں جے کے بینک ایک بڑا رول نبھا رہا ہے اور بینک ملازموں کی لگن اور محنت قابل سراہنا ہے۔ انہوں نے PMEGPکیسوں کی جلد نپٹانے پر بھی زور دیا۔گورنمنٹ زنانہ کالج کے پرنسپل مشتاق احمد لون نے کہا کہ اس خطے کی معاشی ترقی میں جے کے بینک ایک اہم رول بنھا رہا ہے اور کالج کیمپس میں نئے ATMکے افتتاح سے ضلع کی لڑکیوں اور عورتوں کو کافی آسائش محسوس ہوگی۔ پرنسپل اینڈ سیشن جج محمد ابراہیم وانی نے کورٹ کمپلکس میںاے ٹی ایم چالو ہونے پر بینک چیئرمین کی ذاتی کاوشوں کو سراہا ۔ پلوامہ دورے کے دوران بینک چیئرمین نے ٹکرو شوپیان اور مُرن پلوامہ میں دو ٹیلر مشینوں کا الیکٹرانک افتتاح کیا۔بینک کے زونل ہیڈ نے ضلع انتظامیہ کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ کورونا وائرس کے ان ایام میں ان کا بھر پور ساتھ بینک ملازمین کے ساتھ رہا۔ انہوں نے کہا کہ بینک چیئرمین کی رہنمائی اور دور اندیشی سے پلوامہ زون کی معاشی ترقی میں کافی بہتری آئی ہوئی ہے۔ افتتاحی رسومات کے بعد بینک چیئرمین اپنے سٹاف سے ملاقی ہوئے اور انکی محنت اور لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے سٹاف پر زور دیا کہ کووڈ حالات کی وجہ سے پیدامعاشی سستی کی وجہ سے اُن پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اور موجودہ صورتحال سے نپٹنے کیلئے ہمیں اپنی کاوشوں میں اور زیادہ جان ڈالنی ہوگی اور ہمیںاس بات کو سمجھ لینا ہوگا کہ ہماری کامیابی کا راز اپنے گاہکوں کی امیدوں پر کھراُترنے میں ہی ہے۔

Comments are closed.