سرینگر/23ستمبر: لائن آف کنٹرو ل پر ہند پاک افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے اور تازہ واقعہ میںپونچھ کے شاہ پور سیکٹر میں طرفین کے مابین شدید نوعیت کی گولہ باری اور شلنگ ہوئی جس دوران دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں سرحدی آباد سماعت شکن دھماکوں کی آوازوں سے خوفزدہ ہوگئیں ۔ادھر دفاعی ترجمان نے ایک بار پھر پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے 2 پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے اور جوابی کارورائی میں نصف درجن بھارتی پوسٹ تباہ ہوئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہندوپاک سرحدوں پر کشیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے گزشتہ روز پونچھ بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں ہندوپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی ۔بدھ کو جموں وکشمیر ضلع پونچھ کے شاہ پور کرنی سیکٹر میں سرحد پر پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف کی گئی۔اطلاعات کے مطابق آج صبح نو بجے کے قریب پاکستان نے سرحد پر گولہ باری کی جس کا بھارتی جوابی نے بھی معقول جواب دیا۔معلوم ہوا ہے کہ ہندوستان اور پاکستانی فوج نے ایک بار پھر ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بناکرجدید ترین ہتھیاروں کااستعمال کیا جبکہ دونوں جانب مورٹار گولے بھی داغے گئے ۔ اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں جانب جدید جنگی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے سماعت شکن آوازوں کی وجہ سے سرحدی آبادی میں سخت خوف و دہشت پھیل گئی اور لوگ محفوظ جگہوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے 2 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے دیوا سیکٹر میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے سپاہی نور الحسن کی عمر 29 سال اور سپاہی وسیم علی کی عمر 25 سال تھی۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارت کوبھاری نقصانات پہنچنے کی اطلاع ہیں۔ ادھر مسلسل فائرنگ اور شلنگ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی سفارت کاروں کو بارہا دفترخارجہ طلب کرکے شدید کیا جاتا ہے تاہم بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے میں نہیں آرہا جبکہ عالمی برادری بھی بھارت کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے 2333 مرتبہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.