خانصاحب میں آری زال سے رنگ زبل کی سڑک خستہ حال؛ لوگوں کومشکلات ،مرمت کا کیا مطالبہ ،چیف انجینئر کوتخمینہ رسال کیا ہے / ایگزیکٹیو انجینئر

سرینگر /22ستمبر /کے پی ایس : وسطی کشمیر تحصیل خانصاحب میں آری زال سے رنگ زبل کی سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس سے لوگوں کا عبور ومرور مشکل بن گیا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ آری زال سے رنگ زبل تک کی سڑک خستہ حال ہے اور اس سڑک کے بیچوں بیچ کھارن ،براس اور زگو کے علاوہ بہت سے دیہات آتے ہیں اور سڑک کی خستہ حالی سے ان علاقوں کے لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ژھل سے رنگ زبل تک کی سڑک کی 2014میں PMGSY کے تحت مرمت عمل میں لائی گئی اور اس پر میگڈم بھی بچھایا گیا تھا تاہم چھ سال کا عرصہ گذرنے کے بعد وہ سڑک بھی خستہ حال ہوچکی ہے اور معمولی بارشوں یا برفباری کے بعد مذکورہ سڑک پر ایسی پھسلن ہوجاتی ہے کہ ہر پیدل چلنے والے کو گرنے کا خطرہ رہتا ہے جبکہ گاڑیوں کو حادثہ پیش آنے کا خطرہ بھی رہتا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس علاقہ کی اندرونی سڑکیں بھی خستہ حال ہیں ۔انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متذکرہ سڑکوں کی تجدید ومرمت کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کاازالہ ہوجائے ۔اس سلسلے میں کشمیر پریس سروس نے متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئرمسٹر وٹالی سے بات کی تو موصوف نے معاملہ کو فوری طور سمجھنے کے بعد جواب دیا کہ مذکورسڑک کے حوالے سے تخمینہ چیف انجینئر کے دفتر روانہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ منظوری حاصل ہوتے ہی تجدید ومرمت کا کام شروع کیاجائے گا ۔

Comments are closed.