اقوام متحدہ فورموں پر جموں کشمیر کے مسئلہ کو اٹھانا فضول مشق ، پاکستان کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں / بھارت

قریشی کاخطاب بھارت کے اندرونی معاملات کے بارے میں کبھی نہ ختم ہونے والی داستان

سرینگر/22ستمبر: اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں بھارت کی فرسٹ سکریٹری ودیشہ میترا نے قریشی کے خطاب کو بھارت کے اندرونی معاملات کے بارے میں کبھی نہ ختم ہونے والی داستان بتایاہے۔انہوں نے پاکستان کے اس مؤقف کو مسترد کردیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں ایک طویل عرصے سے جاری تنازعہ میں سے ایک ہے اور کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ دوسرے کے معاملات میں مداخلت سے پہلے اپنے ملک پر توجہ دیں ۔ کے پی ایس مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کے 75 برس مکمل ہونے پر منعقدہ اجلاس کے دوران جموں و کشمیر کا مسئلہ اْٹھانے کے جواب میں بھارت نے کہا ہے کہ اسلام آباد عالمی سطح پر عسکریت کا مرکز کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو شدت پسندوں کو پناہ دینے، تربیت دینے اور نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کے لیے ان کا خیر مقدم کرتا ہے۔اقوام متحدہ میں بھارت کی فرسٹ سکریٹری ودیشہ میترا نے قریشی کے خطاب کو ’’بھارت کے اندرونی معاملات کے بارے میں کبھی نہ ختم ہونے والی داستان بتایا’’۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے اندورن معاملات میں داخل دینے کا کوئی حق نہیں ہے اور اسلام آباد کو شدت پسندی سے نمٹنے پر توجہ دینی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور گزشتہ سال جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرکے اسکو مکمل طور پر بھارت میں ضم کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان با ر بار جموں کشمیر کے مسئلے کا اٹھاتا ہے تاہم اسکو آ ج تک اس کا کوئی فائدہ حاصل نہیںہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی فورموں کو پاکستان کی جانب سے جموں کشمیر کے مسئلہ کو اٹھانا فضول مشق ہے اور اس سے نہ پاکستان کو آج تک کچھ حاصل ہوا اور نہ ہی آگے ہونے والا ہے ۔

Comments are closed.