سرینگر /22ستمبر /کے پی ایس : سرحدی علاقہ ٹنگڈار میں عرصہ دراز سے قائم سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں اے ٹی ایم اور سی ڈی نصب نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندے طفیل احمد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اسپتال پسماندہ علاقہ کے لوگوں کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے اور دور دراز دیہات سے لوگ یہاں آکر اپنا علاج ومالجہ کراتے ہیں ۔لیکن اس اسپتال میں اے ٹی ایم موجود نہ ہونے سے بیماروں اور تیمارداروں کے علاوہ اسپتال میں تعینات طبی ونیم طبی عملہ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے برقی دور میں لوگ عدیم الفرصت ہیں اور پیسے جیب میں رکھنے کے بجائے بنک اکاونٹس میں جمع رکھتے ہیں کیونکہ آجکل ٹرانزیکشن کی سہولیت ہے،جب ضرورت پڑے تو اے ٹی ایم سے نکال سکتے ہیں یا سی ڈی ایم کی سہولیت سے دوسرے کی بغیر تاخیر کے حاجت بھی پورا کرسکتے ہیں ۔لیکن مذکورہ اسپتال میں اس طرح کی سہولیات میسر نہیں ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے جموں وکشمیر بنک کے چیرمین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اسپتال میں اے ٹی ایم اور سی ڈی ایم نصب کیا جائے تاکہ اسپتال میں آنے والے مریضوںاورتیمارداروں کے ساتھ ساتھ تعینات طبی ونیم طبی عملہ کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.