سرکاری فارسٹ ڈیپو پر تعمیراتی لکڑی ؛ بی پی ایل صارفین کو رعایتی داموں پر فراہم نہ کرنا باعث تشویش

سرینگر /22ستمبر/ کے پی ایس : محکمہ جنگلات کے سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کی جانب سے قائم شدہ ڈیپوئوں سے بی پی ایل صارفین کو رعایتی داموں پر تعمیراتی لکڑی فراہم کرنے کا اعلان کیاجاچکا ہے تاہم کئی ڈیپوئوں پر تعینات فارسٹ ملازمین حقیقت کو نکارتے ہوئے غریب عوام کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں ۔اس سلسلے میں شمالی کشمیر میں قائم شدہ کئی ڈیپوئوں سے منسلک بی پی ایل صارفین نے کشمیر پریس سروس کے نمائندے مجید وانی کو بتایا کہ بی پی ایل زمرے سے تعلق رکھنے والے صارفین کو رعایتی داموں پر تعمیراتی لکڑی فراہم کی جارہی تھی تاہم آج جب وہ ڈیپوئوں پر تعینات عملہ کے پاس جاتے ہیں تو وہاں ان کو اے پی ایل کی قیمتیں طلب کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کو اس کے بنیادی وجوہات معلوم نہیں ہوتے ہیں کہ کیایہ فیصلہ سرکاری سطح پر ہوا ہے یا ملازمین من پسند طریقہ اپنارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنوری 2020 میں تعمیراتی لکڑی کیلئے صارفین کو منظوری دی گئی ہے لیکن نو ماہ گذرنے کے باوجود بھی لکڑی فارم نہیں کی جارہی ہے اور یہ کہہکر ٹال مٹول کرتے رہتے ہیں کہ ڈیپوئوں پر لکڑی موجود نہیں ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے لفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سنجیدہ نوعیت کے معاملے کی فوری تحقیقات عمل میں لائی جائے اور غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے صارفین کو رعایتی داموں پر لکڑی فراہم کرنے حکم کو برقرار رکھا جائے تاکہ وہ بھی زندگی بسر کرسکیں گے ۔

Comments are closed.