نوہاڑ چر ار شریف میں مسلح جھڑپ 18گھنٹوں بعد ختم ، جیش جنگجو جاں بحق ،ساتھی فرار
گولیوں کے تبادلے میں فوجی اہلکار زخمی ،رہائشی مکان کو نقصان ، مہلوک جنگجو سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد ، دیگر
سرینگر/22ستمبر: وسطی ضلع بڈگام کے نوہاڑ چر ار شریف علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین 18گھنٹوں تک جاری رہنے والی مسلح تصادم آرائی جیش جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ دو فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے ۔ گولی باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہو گیا جبکہہ تین منزلہ رہائشی مکان کو بھی نقصان پہنچ گیا ۔ ایس ایس پی بڈگام نے جھڑپ میں ایک جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو سے بھاری مقدار میںا سلحہ و گولہ بارود ضبط کر دیا گیا ہے اور اس کے تھیوں کی تلاشی جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق نو ہاڑچرار شریف بڈگام علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے سوموار کی شام کو علاقے کو محاصرے میںلیا اور وہاں تلاشی کارروائی شروع کی ۔ ذرائع کے مطابق جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں ایک رہائشی مکان میںچھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی فوج وفورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارورائی کی اور طرفین کے مابین دو بدو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ طرفین کے مابین گولیاں کا تبادلہ شروع ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق سوموار کی شام دیر گئے اندھیرا چھا جانے کے ساتھ ہی علاقے میں آپریشن موخر کر دیا گیا اور علاقے میں روشنی کے آلات نصب کرنے کے علاوہ پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا اور رات بھر علاقے میں بیچ و بیچ میں گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی ۔ منگل کی اعلیٰ صبح روشنی کی کرن چھاتے ہی علاقے میں آپریشن دوبار شروع کر دیا گیا اور طرفین کے مابین گولیوںکا تبادلہ شروع ہوا اور کچھ دیر بعد جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے جیش کے ایک جنگجو کی نعش بر آمد کر لی گئی اور اس کے قبضے سے ہتھیار اور گولی بارود بھی ضبط کر لیا گیا ۔ جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا جس کے ساتھ ہی جھڑپ ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑ پ میں ایک جنگجو مارا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر دیا گیا ۔ ادھر ایس ایس پی بڈگام امود نگپور نے جھڑپ میں ایک جیش جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک جنگجو کے کئی دیگر ساتھی علاقے میں سرگرم ہے جن کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارورئیاں جاری ہے اور جلد ہی ان کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے گا ۔
Comments are closed.