کشمیری کلچر کو فروغ دینے کیلئے ٹیگور ہال سرینگر میں ایک تقریب ؛ ’’ماسٹر اسٹوروک انٹرنیشنل ‘‘ کی افتتاح

سرینگر /19ستمبر / کے پی ایس : ٹیگور ہال سرینگر میں ’ماسٹر اسٹوروک انٹرنیشنل ‘‘ کا افتتاح کیاگیا جس میں کشمیری آرٹ اور کلچر سے وابستہ فن کاروں کیلئے نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ۔افتتاحی تقریب میں سابق ڈپٹی کمشنر سرینگر سید عابدرشیدمہمان خصوصی اور سابق ڈائریکٹر ریڈیو کشمیر سید ہمایوں قیصر بطور مہمان ذی وقار ایوان میں موجود تھے ۔تقریب میں ایس او پیز کو اپناتے ہوئے وادی کے نامور فنکاروں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف آرٹس اور ڈائریکٹر مشتاق علی خان نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور ماسٹراسٹوروک انٹرنیشنل کا مختصر تعارف بھی پیش کیا ۔اس موقعہ پر فلم کی نمائش بھی کی گئی جس میں نامور فنکاروں نے وادی کشمیر کے نامساعد حالات ،اقتصادی بحران اور کوروناوائرس سے پیدا شدہ صورتحال کی عکاسی کی گئی ۔اس موقعہ پر سید ہمایون قیصر نے اپنے زرین خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلچر کا انسان کے نفسیات کے ساتھ براہ راست تعلق ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری سر زمین میں ذہین فنکار موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے کلچر میں فوک تھیٹر یا چھکر کو کافی اہمیت حاصل ہے اور اپنے کلچرکوبچائے رکھنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرناخوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ڈیجٹل زمانے میں ہمارے فنکاروں کو جڑنا چاہئے اور یوٹیوب و دیگر سوشل ویب سائٹس کو بروئے کار لاکر اپنی فن کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔اس موقعہ پر سید عابد نبی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے مشتاق علی کو مبارکباد پیش کیا کہ موصوف زمانہ ساز ہیں اور برق رفتاری کے ساتھ کلچر کو جوڑنے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے فنکاروں سے مخاطب ہوکر کہا کہ اب کی ذہانت اعلیٰ پایہ کی ہے البتہ جدید تقاضوں کے مطابق ان کواپنی فنکاری روایت سے ہٹ کر نیاپن لانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں بروئے کار لاکر اپنا روزگار بہتر طریقے سے کماسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ برقی ذرائع کو بروئے کار لاکر اہمارے فنکار زیادہ سے زیادہ فن کامظاہرہ کرسکتے ہیں اور پیسے بھی کماسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فون ایک اہم وسیلہ ہے جو فنکاروں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے لہذا فنکار روایات کو برقرار رکھتے نئے انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں ۔انہوں نے فنکاروں کو یقین دلایا کہ وہ ہر وقت ان کو تعاون دینے کیلئے پیش پیش رہیں گے ۔اس موقعہ پر مشتاق علی فوک تھیٹر،لائٹ میوزک،روف،ڈرامہ سیریز،آن لائن تھیٹر فیسٹول کے علاوہ سماجی کارکنوں ،آرٹسٹوں کی کارکردگیوں پر مبنی فلم کوتیار کرنے میں فنکاروں اور معاونین کے رول کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ ہم کلطر کو زندہ رکھنے کیلئے پر سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔

Comments are closed.