جموں کشمیر کی تباہ شدہ معیشت کیلئے 1350کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان

ٹرانسپورٹروں، آٹو ڈرائیوروں، ہاوس بوٹ مالکان اور شکارا والوں کیلئے ایک پیکیج کا منصوبہ زیر غور / لیفٹنٹ گورنر

’’یہ تو شروعات ہے ، ابھی بہت کچھ کرناباقی ‘‘ ،مرکزی حکومت تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ

سرینگر/19ستمبر: جموں کشمیر کی تباہ شدہ معیشت کیلئے 1350کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کرتے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ’’یہ تو ابھی شروعات ہے اور ابھی بہت کچھ کرناباقی ہے ‘‘ ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے باشندے اقتصادی مشکلات سے دوچار ہیںاور مرکزی حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں۔ جبکہ ساتھ ہی کہا کہ صنعت کاروں کے لئے اقتصادی پیکیج سود مند ثابت ہوںگے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی طرف سے شروع کی آتم نربھر‘ابھیان اسکیم کا بھی انہیں فائدہ ملے گا جلد ہی ایک نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کیاجائے گا۔سی این آئی کے مطابق سرینگر کے راج بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کشمیر کے لئے1350کروڑ کی اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹروں، آٹو ڈرائیوروں، ہاوس بوٹ مالکان اور شکارا والوں کیلئے ایک پیکیج کے بارے میں بھی سوچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تو ابھی شروعات ہے اور آگے اور بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ میں نے جب عہدہ سنبھالا تو میں نے کہا تھا کہ لوگوں کے مسائل عوام کے تعاون کے بغیر حل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں اقتصادی نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھے اور اس کمیٹی نے1350کروڑ روپے اقتصادی پیکیج کی سفارش کی ہے تاکہ بیمار تجارتی سیکٹر میں نئی جان ڈالی جاسکے۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ مجھے آج اس پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔یہ تو محض آغاز ہے، آگے اور بھی بہت کچھ آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پیکیج اْس پیکیج کا حصہ ہے جس کا اعلان’ آتمہ نربھر ابھیان‘ کے تحت جموں کشمیر کیلئے کیا گیاہے اور جس میں6000کروڑ پاور سیکٹر کیلئے مقرر ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹروں، آٹو ڈرائیوروں، ہاوس بوٹ مالکان اور شکارا والوں کیلئے ایک الگ پیکیج کے بارے میں بھی سوچ رہی ہے کیونکہ یہ سبھی لوگ گذشتہ 20سال کے دوران کافی متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اور دوسرے وجوہات کی وجہ سے جموں کشمیر کی صنعت کو دھچکا لگا ہے اور اس لئے اس سے مالی معاونت کی ضرورت ہے۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہاکہ صنعت کاروں کے لئے اقتصادی پیکیج سود مند ثابت ہوںگے۔

Comments are closed.