بانہال میں شبانہ آگ کی ہولناک واردار ت ، 16دکانیں جل کر خاکستر

کروڑوں روپے مالیت کا املاک راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ، مقامی لوگو ں کا فائر سروس کیخلاف احتجاج

سرینگر/19ستمبر: ٹنل کے اُس پار بانہال علاقے میں شبانہ آگ کی ایک ہولناک واردات میں 16دکانیں جل کر جل کر خاکستر ہوگئیںجس کے نتیجے میں ان میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع رام بن کے کھڑی مارکیٹ میں جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب اچانک ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنے متصل دکانوں کو بھی لپیٹ میں لیا ۔ آگ کی واردات رونما ہونے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی جبکہ اسی دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو بھی مطلع کیا گیا جنہوں نے جائے واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کر دی اور جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک 16دکانیں جن میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ محکمہ فائراینڈ ایمرجنسی کے ایک سنیئر افسر نے آگ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ہولناک آگ کی واردات میں 16دکانیں جل کر خاکستر ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ ادھر مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمر جنسی سروس اہلکاروںپر کوتائی کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ وقت پر نہ پہنچنے کے باعث آگ زیادہ پھیل گئی جس نے اتنا سارا نقصان کیا ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی باز آباد کاری کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائیں جائے ۔

Comments are closed.