سرینگر/19ستمبر: ایک سال بعد پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ کشمیر میںکوئی ترقی نہیں ہوئی ہے ۔ اسی دوران انہوں نے پارلیمنٹ میں پاکستان سے بات چیت کرنے اور جموں کشمیر میں 4Gانٹر نیٹ خدمات بحال کرنے کی وکالت کی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پارلیمنٹ میں جاری مانسون اجلاس کے دوران تمام ممبران پارلیمان کو سنیچروار کے روز اپنی بات کہنے کا موقعہ دیا گیا اور اس دوران جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے بھی تقریر کی ۔ اپنی تقریر میں ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا ’’ میں اس ہاوس میں ایک سال بعد آیا ہوں اور مجھے بولنے کا موقعہ دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی صورتحال ایسی ہے کہ کہیں کوئی ترقی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے اور دکاندار ابھی بھی 4Gانٹر نیٹ خدمات کی بحالی کے انتظار میں ہے ‘‘۔ لوک سبھا میں تقریر کے دوران فاروق عبد اللہ نے امشی پورہ جھڑپ کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ فوج نے اپنی غلطی کا اعتراٖف کیا اور مطالبہ کیا کہ جھڑپ میں مارے گئے تینوں نوجوانوں کے اہل خانوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے ۔ اسی دوران ہند پاک کے مابین بات چیت کی وکالت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے زور دیا کہ ہند پاک کو چاہئے کہ کشیدگی کا خاتمہ کریں اور تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.