سرینگر /18ستمبر / کے پی ایس : چکسری پٹن کاروباری علاقہ ہے اور لوگوں کی اکثریت میوہ صنعت کے ساتھ وابستہ ہیں لیکن مذکورہ علاقہ میں بنک برانچ اور اے ٹی ایم کی سہولیات میسر نہیں ہے جس کے نتیجے میں میوہ صنعت سے وابستہ افراد اور دیگر کاروباری اشخاص کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندے نذیر چکسری کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں میوہ صنعت کار اور کاروباری افراد کو بنک کے ساتھ لین دین کیلئے کئی کلومیٹر کی مسافت طے کرکے تحصیل ہیڈ کواٹرپٹن جانا پڑتا ہے اور وہاں پر قطاروں میں بیٹھ کر گھنٹوں ہا گذارنے پڑتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس تیز رفتار دور میں وقت ضائع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے بنک حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں جے کے بنک برانچ اور ایک اے ٹی ایم قائم کیا جائے تاکہ تمام طبقہ سے وابستہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.