مولی اور مرغ کی قیمت یکساں، ساگ کو لگی آگ؛سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ پر لوگ حیران

سرینگر/14ستمبر: وادی میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے مولی کی قیمت 20روپے سے اُچھل کر 80سے 100روپے ہوگئی ہے ۔جبکہ مٹر فی کل 120روپے اور ٹماٹر 80روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں جبکہ مرغ کی قیمت اس کے لگ بھگ آس پاس یعنی ایک سو سے 110روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کئے جارہے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں سبزیوں کی قیمت عام لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے مولی جو اس سیزن میں بیس روپے زیادہ سے زیادہ فروخت کی جاتی تھی آج 80روپے فروخت کی جارہی ہے ۔وادی میں ذخیر اندوز اور ناجائز منافع خور دکاندار عام لوگوں کو لوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے جبکہ متعلقہ محکمہ بھی عام لوگوں کو ان ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔ ناجائز منافع خوروں نے لوٹ مچانا شروع کردیا خاص کر سبزی فروشوں نے سبزیوں کے دام کو آسمان پر پہنچاکر متعلقہ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ نرخنامے کو بالائے طاق رکھا ہے ۔ مٹر 120روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ساگ جس کو کشمیر میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے کی قیمت 60روپے سے 70روپے فی کلو ہے ۔ اسی طرح کشمیری آلو کو 50روپے سے 60روپے تک فروخت کیا جارہا ہے ۔ بنڈی 80روپے ، پالک 40روپے ، کڑم 50روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے ۔ اسی طرح فراش بین فی کلو 60روپے اور ٹماٹر 80روپے فروخت کی جارہی ہے جبکہ مولی جو اس سیزن میں عام طور پر 20سے 25روپے تک فروخت کی جاتی تھی آج 80روپے بک رہی ہے جبکہ بازاروں میں یہ بھی کم ہی دکھ رہی ہے ۔ سبزیوں کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ کے نتیجے میں عام لوگوں کی قوت خرید اب ختم ہوچکی ہے عام لوگ بازاروں میں پہنچ کر آہ کرتے ہوئے واپس اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں ۔

Comments are closed.