ڈورو اننت ناگ میں خاتون نے لگایا نجی کلنک کے ڈاکٹر پر چھیڑ خوانی کا الزام
پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ، ملوثین کیخلاف سخت کارورائی ہو گی
سرینگر/14ستمبر/سی این آئی// جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں ایک خاتون نے ڈاکٹر پر مبینہ چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا جس کے بعد پولیس نے معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ڈورو اننت ناگ کی ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے بچے کا علاج و معالجہ کرانے کیلئے ہمدانیہ پرائیوٹ کلنک پر گئی جس دوران موجود ڈاکٹر نے اس کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی، خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے بعد وہ پولیس اسٹیشن چلی گئی جہاں انہوںنے ڈاکٹر کے خلاف شکایت درج کر لی۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر ڈاکٹر کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 102/2020انڈر سیکشن 509پولیس اسٹیشن ڈورو میں درج کر لی گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ڈاکٹر ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارورائی کی جائے گی۔
Comments are closed.