سرینگر/14ستمبر/سی این آئی// شمالی قصبہ پٹن میں سوموار کی صبح سیکورٹی فورسز نے سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد برآمد کیا جس کے بعد اس کو ناکارہ بنایا گیا ۔ اسی دوران شاہراہ پر کچھ گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل بھی روک دی گئی تاہم بعد میں اسکو دوبارہ بحال کیا گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر سوموار کی اعلیٰ صبح کچھ گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی جب سیکورٹی فورسز نے شاہراہ پر پٹن کے نزدیک باردوی مواد بر آمد کر لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ 29آر آر ، سی آر پی ایف اور پولیس نے ایک مشتر کہ کارورائی کے دوران پٹن میں سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر بارودی مواد کا پتہ لگایا جس کے بعد انہوں نے بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ بارودی مواد کا پتہ لگانے کے ساتھ ہی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی اور بم ڈسپوزل اسکارڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کیلئے کارروائی شروع کر دی ۔ اور انہوں نے اس کا ناکارہ بنایا ۔ بعد میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی بحال کی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خصوصی اطلاع ملنے کے بعد پٹن میں سری نگر – بارہمولہ شاہراہ پر پیر کی صبح سکیورٹی فورسز کی ایک روڈ اوپنگ پارٹی نے کچھ دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں کوئی نقصان پہنچائے بغیر اس مواد کو ناکارہ بنایا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.