جموں وکشمیر ٹیچرس فورم کے زیر اہتمام ڈگری کالج بارہمولہ میں ٹیچرس کانفرنس

کورونا وائرس کے بیچ اساتذہ کارول قابل سراہنا/جی این ایتو،فورم بچوں کے مستقبل کی ضامن /رفیق راتھر

سرینگر /11ستمبر /کے پی ایس: عالمگیر وبائی بیماری کی وجہ سے لاک ڈاون کے دوران تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور معطل ہونے سے بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہوا تاہم کئی اساتذہ نے اس کٹھن دور میںبھی بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے میں رول ادا کیا اور جن اساتذہ نے اسکولوں میں یا لاک ڈاون کے دوراندرس وتدریس میں منفرد رول ادا کیا جموں وکشمیر ٹیچرس فورم نے ایسے 18اساتذہ کو مختلف پروگراموں میں اعزاز سے نوازاگیا ۔موصولہ تفصیلات کے جموں وکشمیرٹیچرس فورم بارہمولہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج میں ’’Reach out to every child ‘‘ کے نعرہ کو لیکر ایک روز ہ ٹیچرس کانفرنس کا اہتمام کیا ۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ ایس ایس پی بارہمولہ ،چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ ،پرنسپل ڈگری کالج بارہمولہ /کپوارہ ،ضلع کے پرنسپل صاحبان اور زونل ایجوکیشن آفیسرا ن کے علاوہ ٹیچرس فورم کے صدر رفیق احمد راتھراور ضلع سطح کے کارکناں اور لیڈران بھی شامل تھے۔ اس موقعہ پرڈی سی موصوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ہمارا مستقبل ہے ۔ان کی تعلیم تربیت کی ذمہ داری اساتذہ کی ہی ذمہ داری ہوتی ہے ۔انہون نے کے پی ایس کے نامہ نگارمجید شیر ی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے بچوں کاکافی وقت ضائع ہوا تاہم اساتذہ نے ان کٹھن ایام میں اہم کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز کے ذریعے بچوں کی تعلیم وتربیت کی اور جہاں پر بچوں کے پاس موبائیل فون دستیاب نہیں تھے وہاں اساتذہ نے کیمونٹی کلاسز کے ذریعے بچوں کو پڑھایا ۔انہوں نے کہا کہ اب بچوں کے امتحانات کیلئے سرکار نے فیصلہ ہے ۔اس سلسلے میں اساتذہ ان کے سیلبس کو مکمل کرنے کی طرف دھیان دیں گے ۔کانفرنس میں فورم کے صدر محمد رفیق راتھر نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچرس فورم سماج کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے کیلئے متحرک ہے ۔انہوں نے کہا کہ غلط تاثر پیدا کیا جاتا ہے کہ ٹیچرس فورم سے وابستہ اساتذہ کو پرھانا نہیں آتا ہے اس لئے وہ بہانے ڈھونڈتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ فورم صدر ہیں لیکن وہ جو ایسی بے بنیاد باتیں کرتے ہیں ہمارا محاسبہ کریں اور ہمارا ریکارڈ دیکھیں ہم نے کس طرح اور کن حالات میں بچوں کو پڑھایا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمارے اساتذہ پہاڑوں پر تمام سختیاں برداشت کرنے باوجود بھی پڑھانے کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں ۔محمد رفیق راتھر نے کے پی ایس کے نامہ نگار مجید شیری سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم منظم ہیں اور ہرمحاذ پر ہم اپنا کاکام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے اساتزہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم وتعلم کے حوالے اپنامشن جاری رکھیں اورکہا کہ قوم کی امانت ہمارے ہاتھوں میں ہے ان کو مستقبل سنوارنے ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اساتذہ کی شان اور وقار کو ہر قیمت برقرار رکھا جائے ۔کانفرنس میں 13اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈسے نوازا گیا جبکہ اس سے پہلے پٹن میں منعقدہ کانفرنس میں5اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس طرح سے اٹھارہ اساتذہ کو ان کی بہترکارگردگی کے تئیں اعزاز وانعامات سے نوازاگیا ہے ۔ان باتوں کا اظہار ضلع صدر اشفاق احمد شاہ نے کیا ۔

Comments are closed.