سرینگر/05ستمبر/سی این آئی// جنوبی ضلع پلوامہ کے ببہ ہارہ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے جس کے بعد سنیچروار کی صبح علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔ ادھر ضلع میں مسلسل دوسرے روز بھی انٹر نیٹ خدمات معطل رہی جس کے نتیجے میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ سی این آئی کے مطابق پلوامہ کے ببہ ہار علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جمعہ کے بعد دوپہر فوج و فورسز اور سی آر پی ایف نے علاقے کو محاصرے میں لیا تھا ۔ علاقے کا محاصرہ کرنے کے ساتھ ہی فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین نزدیکی باغات میں آمنا سامنا ہوا جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔ گولیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی فوج وفورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی انجام دی جبکہ شام دیر ہونے کے بعد علاقے میں سنیچروار کی صبح آپریشن معطل کر دیا گیا تھا جبکہ اس کے ساتھ ہی فوج و فورسز نے ببہ ہار اور اس کے ملحقہ علاقہ جات کو محاصرہ میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ باغات میں گولیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی جنگجوئوں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرہ میں لیکر جنگجوئوں کی تلاش شروع کر دی تھی تاہم سنیچروار کی اعلیٰ صبح تک تمام علاقوں کو چھان مارا تاہم کسی بھی جگہ سے دوبارہ جنگجوئوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیں ہوا جس کے بعد سنیچروار کی صبح تمام علاقوں میں محاصرہ ختم کر دیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں سنیچروار کی صبح تلاشی آپریشن ختم کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو علاقے میںمختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد محاصرہ کیا گیا تھا جو پر امن طور پر ختم ہوا ۔ ادھر گولیوں کے تبادلے کے بعد ہی جنوبی ضلع پلوامہ میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی جو ہنوز بند پڑی ہوئی ہے اور ابھی تک بحال نہیں کی ۔ صارفین نے اس پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سروس کو جلد از جلد بحال کیا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.