سرینگر/26اگست: بھارتیہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری جمعرات کو جموں کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں جس دوران وہ سرینگر کے بی جے پی ہیڈ کوارٹر بھی جائیں گے جہاں پر مختلف لیڈروں سے طے شدہ پروگرام کے تحت بات چیت کرنے والے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری رام مادھو جمعرات کو سرکاری اعزاز کے ساتھ وارد کشمیر ہونے والے ہیں موصوف اپنے دورہ کے دوران سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع کا دورہ کریں گے اور بی جے پی ورکروں اور پنچائت ممبران کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے ۔ اس دوران رام مادھوسرینگر میں قائم بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کرنے والے ہیں جہاں پر وہ مختلف بھاجپا لیڈران کے ساتھ بات چیت کریں گے خاص کر ورکروں کی حفاظت کے سلسلے میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مادھو سرینگر کے پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ورکروں اور لیڈروں سے وادی کی مجموعی صورتحال اور کشمیر میں پارٹی کے کام کا ج کا بھی جائزہ لیں گے ۔ رام مادھو کی جانب سے دورہ وادی کی تصدیق کرتے ہوئے بھاجپا کے ایک اہم ذرائع نے بتایا آج کا دورہ رام مادھو کا دوسرا دورہ ہے ۔ اس سے پہلے رام مادھو 8جولائی کو وادی آئے تھے جب نامعلوم افراد نے بھاجپا کے ایک کت سرگرم ے کارکن وسیم باری کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا جس کے بعد رام مادھو وسیم باری کے گھر گئے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مادھو جموں کشمیر اور لداخ میں بی جے پی کے کام کاج کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کرنے والے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.