سعدی پورہ سوپور میں بنیادی سہولیات کا فقدان؛سڑکیں خستہ حال ،پانی اور بجلی کی قلت،حکام سے توجہ دینے کا مطالبہ

سرینگر/22اگست/کے پی ایس : شمالی قصبہ سوپور کے علاقہ سعدی پورہ میں لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس کے نتیجے لوگوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ علاقہ میں رابطہ سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے بتایا جاتا ہے کہ سڑکوں میں ایسے گھڑے ہوئے ہیں کہ لوگوں کا عبور ومرور مشکل بن گیا ہے جبکہ گاڑی کی آمد ورفت بھی محال بن گئی ہے ۔سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے جہاں لوگوں کی آواجاہی مشکل ہے وہیں ان کی تجارتی و کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ پانی انسانی ضرورتوں میں سے ایک اہم ضرورت ہے لیکن مذکورہ علاقہ میں پینے کے پانی سخت قلت کی وجہ سے لوگ پانی کے ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔اسی طرح بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہے اور بیشتراوقات علاقہ بھر میں ادھیرا چھایا رہتا ہے ۔اس سلسلے میںمقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندے جنید شفیق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں پانی شدید قلت ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین وافسران کی غفلت شعاری اورعدم توجہی سے واٹر سپلائی اسکیم ہونے کے باوجود پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے اورلوگ دور دورجگہوں پر ندی نالوں سے گندہ پانی لاکر پینے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غلیظ و گندہ پانی کے استعمال سے مختلف وبائی اور مہلک بیماری پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر ضروری کٹوتی کرتے لوگوں کو گھپ اندھیرے میں دھکیل دیا جارہا ہے اور کہا کہ علاقہ کی سڑکیں اتنی خستہ حال ہیں کہ ان پر چلنا مشکل بن گیا اور ہر وقت حادثہ پیش آنے کاخطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے مقامی لوگوں نے متعدد بار متعلقہ افسران کی نوٹس معاملات لائے تاہم انہوں نے توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ کو حکومتی سطح پربالکل نظر انداز کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں بنیادی سہولیات بشمول پانی ،بجلی کی فراہمی اور سڑکوں کی تجدید ومرمت کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔

Comments are closed.