سرینگر/ 21اگست : بانڈی پورہ ضلع میں مختلف سرکاری اسکیموں کی کامیاب عمل آوری کا جائزہ لینے کیلئے جموں وکشمیر بینک کی جانب سے بانڈی پورہ میں ضلع سطحی جائزہ میٹنگ(DLRC) کا انعقاد ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد قیادت میں کیا گیا جس میں مالی سال2019-20 کے سالانہ ضلع کریڈٹ پلان کے تحت مختلف بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ لیڈ بینک آفس بانڈی پوہ کی طرف سے منعقد اس میٹنگ میں لیڈ بینک آفیسر معراج الدین نقاش، ریزور بینک آف انڈیا کے نمائندے اشوک کمار، بینک کے کلسٹر ہیڈ ظہور احمد خان NABARD، مختلف بینکوں کے نمائندوں اور متعدد سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر نے ضلع میں موجود بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے یہ جانکاری دیدی کہ ضلع میں بینکوں نے پچھلے مالی برس کے دوران مجموعی طور 524.46کروڑ روپے کے قرضے واگزار کئے ہیں جس میں ترجیحی سیکٹر میں 340.61کروڑ روپے شامل ہیں۔ ضلع میں سالانہ کریڈٹ پلان کا 77فیصد نشانہ مکمل کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نے تمام متعلقین کو زور دیکر کہا کہ سماجی تحفظ اسکیموں جیسے پرائم منسٹرس سرکھشا بیمہ یوجنا، جن دھن یوجنا اور جیون جیوتی بیمہ یوجنا سے عوام کو باخبر کرنے اور ان تک ان اسکیموں کے فوائد پہنچانے کیلئے وہ مزید تال میل سے کام لیں۔ لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر نے کار کردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر بینک نے347.31کروڑ روپے کے حدف میں سے 436.01کروڑ روپے بطور قرضے واگزار کئے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.