جموں و کشمیر بینک کی جانب سے بارہمولہ میںضلع سطحی جائزہ میٹنگ کا انعقاد

سرینگر/ 22اگست : جموں وکشمیر بینک کی جانب سے بارہمولہ میں ضلع سطحی جائزہ میٹنگ کا انعقاد ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر غلام نبی یتو کی قیادت میں کیا گیا جس میں گزشتہ مالی سال کے آخری سہ ماہی اور رواں مالی برس2020-21 کے جون سہ ماہی کے دورانمختلف سرکاری اسکیموں کے تحت ضلع میں موجود متعدد بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر بارہمولہ جاوید رشید کے علاوہ NABARDاور دیگر سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 31مارچ 2020تک ضلع میں موجود بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر نے یہ جانکاری دیدی کہ ضلع میں موجود تمام بینکوں نے گزشتہ مالی برس کے دوارن مجموعی طور80.70فی صد کا حدف پورا کرتے ہوئے 3318.48کروڑ روپے میں سے 2744.36کروڑ روپے کے قرضے واگزار کئے ہیں جس میں سے زرعی سیکٹر میں 1589.43اور 252.55کروڑ روپے MSMEسیکٹر میں واگزار کئے گئے۔ سروس سیکٹر میں 160.01کروڑ روپے اور غیر ترجیحی سیکٹر میں 742.36کروڑ روپے بطور قرضے مستفید افراد کے دئے گئے۔2744.36کروڑ روپے میں سے ترجیحی سیکٹر میں 2002کروڑ روپے واگزار کئے گئے ہیں۔ مختلف اسکیموں کے تحت ایک لاکھ تیس ہزار 655افراد مستفید ہوئے ہیں اور گزشتہ مالی برس کے دوران ضلع کا کریڈٹ ڈپازٹ تناسب77.73فی صد رہا۔
رواں مالی برس کے جون کوارٹر کا خاکہ پیش کرتے ہوئے لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر نے کہا کہ ضلع میں موجود تمام بینکوں نے 395.88کروڑ روپے قرضے واگزار کئے ہیں جس میں 287.24کروڑ روپے ترجیحی سیکٹر میں دئے گئے ہیں۔ اس دوران زرعی سیکٹر میں212.22کروڑ روپے، MSMEمیں 56.79کروڑ، سروس سیکٹر میں 13.21کروڑ روپے ضلع میں بانٹے گئے۔ ۔ ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کے چیئرمین ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے بینکوں اور دیگر منسلک سرکاری محکموں کے درمیان تال میل پر زور دیکر کہا کہ گورنمنٹ سپانسرڈ اسکیموں اور مختلف سماجی تحفظ اسکیموں کی بر وقت عمل آوری کیلئے وہ سنجیدہ رہیں اور اپنی کوششیں تیز کریں۔

Comments are closed.