شعبہ صحافت میں ایک اور درخشان ستارہ نے میدان مارا ؛مونیسہ قادری نے کشمیریونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی
سرینگر /22اگست /کے پی ایس : اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ صحافت میں عرصہ دراز سے بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسرکام کررہی مونیسہ قادری نے قادری نے ایک مشکل اور دقیق موضوع ‘‘پر بھر پور ریسرچ کرنے کے بعد کشمیریونیورسٹی کے شعبہ صحافت سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق مونیسہ قادری جوایک عرصہ اسلامک یونیورسٹی میں صحافت کی تعلیم پڑھارہی ہے نے جدید تقاضوں کو بھانپتے ہوئے اپنی تعلیم اور ریسرچ جاری رکھی ۔کشمیریونیورسٹی کے شعبہ صحافت (MERC)میں لیا اورشعبہ کی ایسوسیٹ پروفیسرڈاکٹر صبیہ مفتی کی نگرانی میں ’’ Print Media courage of indo pak relations post 26/11& its implications ‘‘ کے اہم اورمشکل موضوع پر کامیاب ریسرچ کرکے کشمیریونیورسٹی کے شعبہ صحافت (ایم ای آر سی)سے زیرنمبر/KU/20 F(Ph.D.MERC)/Sec بتاریخ 19اگست 2020کے تحت پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔اس سلسلے میں کشمیر پریس سروس نے جب ڈاکٹر مونیسہ قادری سے بات کی تو موصوفہ نے کہا کہ موجودہ صوررتحا ل کے تناظر میں متذکرہ موضوع پر تحقیقات’’ریسرچ ‘‘ کرنا کافی مشکل ثابت ہوا تاہم کافی محنت اور اپنے اساتذہ و سماج کے دانشوروں بالخصوص علی گڈھ سے پروفیسر شافیہ قدوائی کی رہبری بطور مشعل راہ ثابت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ریسرچ کے دوران ہندوپاک یعنی دونوں ممالک کے صحافیوں ،سفارتکاروںاور سیاست کاروں کے انٹریو لئے اور ان سے معلومات حاصل کیں جبکہ دونوں ممالک کے اخبارات کا روزانہ بنیادوں پر مطالعہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ریسرچ کے دوران کافی مشقتوں اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم اللہ کی مدد شامل حال رہی اور اپنے والدین ،اساتذہ اوراحباب کا اس تحقیقاتی عمل کے دوران کافی ساتھ رہا ۔ان کی ہمت افزائی نے میری ہمت بڑھائی اور میں کامیابی سے ہمکنا ر ہوئی ۔ڈاکٹرمونیسہ قادری کی کامیاب ریسرچ پر ان کے پڑھائے ہوئے طلبہ اورسماج کے دانشوروں نے ان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موصوفہ کی کامیابی ان کی محنت ،نیک سیرتی اوردوراندیشی کا ہی نتیجہ ہے ۔
Comments are closed.