مانٹیرنگ
سرینگر/22اگست: بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوشش کے دوران پانچ دراندزوں کو ہلاک کر نے کا دعویٰ کیا ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق سرحدی سیکورٹی فورسز نے سنیچروار کو پنجاب میںبین الاقوامی سرحد پر ترن تارن ضلع میں پاکستانی سرحد سے متصل علاقے میں پانچ دراندازوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا ہے۔بی ایس ایف کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سنیچروار کی اعلیٰ صبح اس وقت ہوا جب بی ایس ایف اہلکار کو بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کرنے کی مشتبہ نقل وحرکت کا پتہ چلا۔ دراندازوں کو رکنے کیلئے کہا گیا لیکن انہوں نے بی ایس ایف افواج پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ جوابی کارورائی میں پانچ درانداز ہلاک ہوگئے۔ بی ایس ایف آفیسر کے مطابق علاقے میں تلاشی کی کارروائیاںجاری ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ دراندازوں کے مزید ساتھی وہاں چھپے بیٹھے ہیں اور تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ افسر نے کہا کہ دراندازوں کے پاس سے ایک اے کے۔47 رائفل اور دو پستول ملا ہے۔ افسر نے مزید بتایا ہے کہ مزید تفصیلات حاصل کیا جارہا ہے۔ بی ایس ایف تین ہزار 323 کلومیٹر پاکستانی سرحد سے منسلک ریاستوں گجرات، راجستھان، پنجاب اور جموں وکشمیر ولداخ کے مرکزی خطوںمیں تعینات ہے۔ ایجنسی
Comments are closed.