جموں و کشمیر بینک اور ایمپلائز پرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے درمیان معاہدے پر دستخط

سرینگر/ 20اگست : جموں و کشمیر بینک پر اپنے بھر پور اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمپلائز پرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (EFPO) کے سینٹرل بورڈ نے جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے اس سب سے بڑے اور گرانقدر مالی ادارے کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت اس بینک کو ملک میں پرویڈنٹ فنڈ وصولنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ بینک کو یہ اختیارات دونوں اداروں کے مابین ایک آپسی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دئے گئے۔ سینٹرل بورڈEFPO ملازمین کے پرویڈنٹ فنڈ کے سیکشن5A اورMiscellaneous Provisionsایکٹ 1952کی دیکھ ریکھ کا ایک مرکزی ادارہ ہے جس کے ساتھ بینک نے ایک آپسی معاہدے پر دستخط کئے۔ بینک کے وائس پریزیڈنٹ نارجے گپتا نے بینک کی طرف سے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ رجنل پراوڈنٹ کمشنر جموں پراشانت کے نے بورڈ کی طرف سے معاہدے پر دستخط کئے۔آپسی معاہدے کی روسے جموں و کشمیر بینک اُن تمام نوکری فراہم کرنے والے اداروں ، کاروباروں، افراد وغیرہ جنکے بینک کھاتے جموں و کشمیر بینک کے پاس ہیںکیلئے آن لائن پراوڈنٹ فنڈ کی وصولیابی، ادائیگی اور دیگر چارجز کیلئے سینٹرل بینک کی خدمات انجام دے گا۔

Comments are closed.