شہر سرینگر کے بمنہ علاقہ میں نقب زنی ؛نقدی اور سونے کے زیورات آڑا لئے

سرینگر /18اگست /کے پی ایس : نقب زنوں نے سرینگرکے بمنیٰ علاقے میں ایک سابق سرکاری ملازم کے گھر میں نقب لگا کر بھاری مقدار میں سونے کے زیورات اور نقدی اڑا لیا ۔تفصیلات کے مطابق ہمدانیہ کالونی سیکٹر 3Bمیں 17,اور18,اگست کی درمیانی رات کو نقب زنوں نے نقب لگایا۔خبر رساں ایجسیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مالک مکان غلام حسن پٹھان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نقب زنوں نے 8لاکھ روپے مالیت سونے کے زیورات اور نقدی 77,000روپے اڑالئے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے یہاں آکر حالات کا مشاہدہ کیا اور معاملہ کے حوالے سے شکایت درج کرائی ۔

Comments are closed.