افغانستان میں 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع
کابل، 14 اگست: افغان حکومت نے ملک کی جیلوں میں قید 400 طالبان قیدیوں کو رہا کرنا شروع کردیا ہے اور اب تک 80 قیدی رہا ہوچکے ہیں۔ جمعہ کے روز قومی سلامتی کونسل کے دفتر نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ’’حکومت افغانستان نے کل 400 میں سے 80 طالبان عسکریت پسندوں کو رہا کردیا۔ لویا جرگہ کے صلاح کاروں نے مستقل اور ملک گیر جنگ بندی کے لئے براہ راست مکالمہ اور کوششوں کو تیز کرنے کے لئے ان عسکریت پسندوں کی رہائی کی منظوری دی تھی۔ (اسپوتنک)
Comments are closed.