نوگام سری نگر میں جنگجووں نے کیافورسز پر حملہ; دو اہلکار ہلاک،ایک زخمی
سرینگر /14اگست /کے پی ایس :سرینگر کے وسطی علاقے نوگام میں عسکریت پسندوں کی پولیس پارٹی پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک اور اہلکار زخمی ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات دیتے ہوئے آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ مشتبہ مسلح افراد نے جمعہ کی صبح سری نگر کے نوگام بائی پاس کے علاقے میں پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ حملے میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں دو پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے فورسز نے پورے علاقے کو سیل کردیا ۔
Comments are closed.