کشمیر میں470 اور جموں سے 39 اموات ریکارڈ ،سرینگر میں آج بھی 144مثبت معاملات درج
سرینگر/13اگست: جموں کشمیر میں بھی کورنا وائرس کی وبائی بیماری سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو مزید 6افراد کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 509تک پہنچ گئی ۔ادھر جموں کشمیر میں جمعرات کے روز مزید 536معاملات مثبت سامنے آئے۔ جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد26949تک پہنچ گئی جبکہ سرینگر آج بھی مثبت معاملات میں اوپر رہا اور 144نئے مثبت معاملات سرینگر سے ریکارڈ کئے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ جمعرات کو 6مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد509تک پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کو مزید چھ ہلاکتوں کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں کورنا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 509 ہوگئی ہے جن میں کشمیر صوبے سے 470 اور جموں صوبے سے 39 شامل ہیں۔ادھر جموں کشمیر میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میں جمعرات کے روز مزید 536معاملات مثبت سامنے آئے۔ جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد26949تک پہنچ گئی جبکہ سرینگر آج بھی مثبت معاملات میں اوپر رہا اور 144نئے مثبت معاملات سرینگر سے ریکارڈ کئے گئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 438جبکہ جموں سے 98معاملات ریکارڈ کئے ۔ ساتھ ہی جموںکشمیر می آج بھی 779مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔
Comments are closed.