سابق صدر ہند پرنب مکھر جی ونٹی لیٹر سہارے پر؛ کورونا ٹسٹ مثبت ،پچھلے ہفتے ان سے ملنے والے قرنطینہ میں رہیں/پرنب

سرینگر /11اگست /کےپی ایس منیٹرنگ :بھارت کے سابق صدر پرنب مکھر جی کی نس پھٹنے کے بعد آرمیز ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں سوموار کو ان۔کی جراحی (سرجری) عمل میں لائی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اسپتال میں زیر علاج رہنے کے دوران ان کا کوروناٹسٹ مثبت آیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ موصوف کی حالت نازک ہے اور ونٹی لیٹر کے سہارے پر ہیں۔مکھر جی نے ایک ٹیوٹ جاری کرتے ہوئے ان لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ان۔کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے اور جو افراد گذشتہ ہفتے ان کی تیمارداری کےلئے ان سے ملے ہونگے وہ قرنطینہ اختیار کریں اور کوروناٹسٹ کرائیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آر اینڈ آر اسپتال گئے جہاں انہوں نے سابق صدر ہند پرنب مکھرجی کی تیمارداری کی اور 20منٹ وہ اسپتال میں ہی رہے ۔

Comments are closed.