کپوارہ میں عسکریت پسندوں کے تین سنگتی گرفتار ،ہتھیار ضبط /فوج کا دعویٰ
کپوارہ /11اگست/کے پی ایس
فوج نے ایک ٹیوٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پولیس ایک مشترکہ کاروائی کے دوران شمالی کشمیر کے کپوارہ میں عسکریت پسندوں کے تین ایسوسیٹس کو گرفتار کیا گیا اور ان کی تحویل سے ہتھیار بھی ضبط کئے ہیں ۔فوج نے بتایا ہے گزشتہ روز شام دیر گئے لعل پورہ پولیس سے اطلاع ملنے کے بعد کاروائی شروع کی گئی ۔ان کے بقول پولیس اور فوج نے مشترکہ کاروائی کے دوران عکسریت پسندوں کے تین سنگتیوں کو گرفتارکیا اور ان۔کی تحویل سے ایک AK47،میگزین سمت دو پسٹل برآمد کئے ہیں ۔اس حوالے سے ایک پولیس آفیسر نے خبررساں ایجنسیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوپریشن جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔انہوں نے کہاہے کہ اس حوالے سے کیس رجسٹر ہوا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے
Comments are closed.