بڈگام میں بی جے پی کارکن پر فائرنگ؛زخمی حالت میں ایس ایم ایچ ایس منتقل
سرینگر /9اگست /کے پی ایس :بڈگام میں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک اس وقت نامعلوم بندوق برداروں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کارکن پر فائرنگ کی جب وہ حسب معمول مارننگ واک کررہا تھا ۔بی جے پی کارکن کی شناخت عبدالحمید نجار ولد جمال نجار موہیندپورہ کے بطورہوئی ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق مذکورہ کارکن کو زخمی حالت میں ایس ایم ایچ ایس سرینگر علاج ومعالجہ کیلئے منتقل کیا گیا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ کارکن کے پیٹ میں گولیاں لگی ہیں ۔
Comments are closed.