سرینگر 9 اگست / کے این ٹی // فوج نے اتوار کے روز اس پونچھ ضلع کے کرشنا گھٹی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک جنگجو کو جانبحق کردیا، تاہم مفرور جنگجوں اس کی لاش کو واپس لینے میں کامیاب ہوگئے۔کشمیرنیوز ٹرسٹ کے مطابق ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں (عسکریت پسندوں) کا ایک گروپ ایل او سی کے اس پار گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جموں میں مقیم وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے کے این ٹی کو بتایا کہ فوج کے دستوں نے کنٹرول لائن کے قریب دراندازوں کے ایک گروپ کا کھوج لگایا اور انہیں فوری طور پر مصروف کرلیا،جس کے نتیجے میں ایک جنگجو ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔دفاعی زرائع کے مطابق جنگجو مہلوک کی میت کو واپس لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی جگہ سے ایک اے کے 47 رائفل دو میگزین اور کچھ کھانے پینے کی اشیاء برآمد کی گئیں۔فوجی ذرائع کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء پر پاکستانی نشان درج ہے اور کچھ دیگر اشیا واضح طور پر پاکستان کی سرپرستی میں ملوث ہونے کی نشاندہی کرتی ہے،دفاعی ترجمان نے کہا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.