کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے بیچ بھارت بھر میں؛دو ہفتوں کے دوران مریضوں کی صحتیابی کی شرح بہتر / وزارت صحت
سرینگر/06اگست: بھارت بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ایک دن میں کورونا سے متاثر 51 ہزار 706 افراد صحت یاب ہوئے ہیں‘ جو ملک میں کووڈ۔19 عالمی وباء کے پھیلنے کے بعد سے سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس کی وجہ سے صحت یابی کی شرح میں مزید بہتری آئی ہے اور یہ 63 فیصد سے بڑھ کر 67 اعشاریہ ایک نو فیصد تک پہنچ گئی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق صحت و خاندانی بہبود کی وزارت نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے کُل 12 لاکھ 82 ہزار 215 لوگ شفایات ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 14 دنوں میں صحتیاب ہونے والے مریضوں میں 63 اعشاریہ 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جانچ میں اضافے اور اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کئے جانے کی وجہ سے صحت یابی کی شرح میں اضافے کو یقینی بنایا جا سکا ہے‘ جو دو ہفتوں میں 63 فیصد سے بڑھ کر 67 فیصد ہو گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کووڈ۔19 کے 52 ہزار 509 نئے مریضوں کی خبر ملی ہے۔ جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 19 لاکھ 8ہزار 254 ہو گئی ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی کل تعداد پانچ لاکھ 86 ہزار 244 ہے۔ ایک ہی دن میں 857 اموات کی خبر ملی ہے جس کے بعد ملک بھر میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہزار 795 ہو گئی ہے۔ ملک میں شرح اموات مزید کم ہو کر دو اعشاریہ صفر آٹھ فیصد ہو گئی ہے۔ اس دوران طبی تحقیق کی بھارتی کونسل نے کہا ہے کہ اب تک ملک میں دو کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار 402 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
Comments are closed.