کووڈ 19کے بڑھتے معاملات کو مد نظر رکھ کرعید الاضحیٰ کے موقع پر چھوٹے اجتماعات میں ہی نماز عید ادا کریں۔مفتی اعظم
سرینگر/30جولائی:/ جموں کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصرالاسلام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ19کو مد نظر رکھتے ہوئے عید الاضحی کی نماز کے سلسلے میں کوئی بڑا اجتماع منعقد نہ کریں اور دوران نماز سماجی دوری اور طبی ہدایت کو ملحوظ نظر رکھ کر ہی نماز اداکریں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر لوگ چھوٹے چھوٹے اجتماعات میں نماز عید ادا کرسکتے ہیں تاہم نماز عید کی ادائیگی کے لئے بڑے اجتماعات کے انعقاد سے احتراز کیا جانا چاہئے۔انہوں نے لوگوں سے نماز عید کی ادائیگی اور جانوروں کی قربانی کے دوران احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیرات، قربانی کا نعم البدل نہیں ہے بلکہ ان دونوں کی الگ الگ اہمیت و خصوصیت ہے۔
Comments are closed.