سرینگر/30جولائی: جموں و کشمیر ایمپلائز جوئینٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی کے سر براہ اعجاز احمد خان،شیخ اعجاز مخدومی،سجادخواجہ اشتیاق بیگ،خالق محمد ،ملک غلام حسن،شوکت احمد بٹ،جاوید احمد آخون،یونس یتو ،فاروق احمد کاوا،ماسٹرامتیاز احمد خان،شیخ ریاض،میرفاروق وچی، آصف احمدعنایت اللہ نوشہری ،شوکت نوشہری،حمید اللہ بیگ ،عبدالقیوم بیگ ،فیروز احمد نجار ،منظور اشبری ،آصف احمد کی جا نب سے امت مسلمہ کو بالعموم جموں وکشمیر کے عوام لو دل کی عمیق گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد عیدالقربانی،ایثار ،ہمدردی، انسانی دوست، اخوت ،برادری روں، داری کا سبق دیتی ہے دنیا اس بات سے پوری طرح آگاہ ہے کہ حالات اس قدر سنگین ہو گئے ہیں اور معاشی بد حالی نے کس طرح سے لوگوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے اور سنت ابراہیم کوزندہ رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ عیدسادگی سے منائی جائے صاحب ثروت حضرات ان کنبوں کوبھی عید کی خوشیوں میں شامل کر یں۔جواس وقت اشتعاری و معاشی بد حالی سے دو چار ہوکر رہے ہیں۔سرکاری ملازمین سے بھی استداعا ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقعے پر اپنے ان بھائیوں بیواؤں، ماؤں،بزرگوں کویاد رکھے جو معاشی بحران کاشکار ہوئے ان مزدوروں ،کاریگروں، ہنر مندوں کی مدد کریں جو اس وقت بیماری کی زندگی گزار کرنان شبینہ کے محتاج بن گئے ہیں ۔جموں وکشمیرانتظامیہ سے بھی گزارش ہے کہ ڈیلی ویجروں، نیڈ بیس پرکام کرنے والوں ،کنٹریکچول، ملازمین کی تنخواہیں واگزار کی جائیں تاکہ وہ بھی اس نازک وقت پر اپنے اہل وعیال کے ساتھ عیدالاضحی کی عبادت اور خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.