جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ، سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید11اموات

ہلاکتوں کی تعداد 363تک پہنچ گئی ، 90فیصد اموات وادی جبکہ 10فیصد جموںمیں ریکارڈ

سرینگر/30جولائی: جموںکشمیر میں مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلے جاری ہے اور جمعرات کو سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید11افراد کورونا وائرس سے لقمہ اجل بن گئے جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد363تک پہنچ گئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے اور جمعرات کو مزید 11 مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 363تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق وادی کشمیرمیں ایک سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید11افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔جمعرات کو بتایا کہ آج جاں بحق ہونے والوں میںشیو پورہ سرینگرکی ایک 75سالہ خاتون، بتہ مالو سرینگرکا72سالہ شہری،198ویں بٹالین سے وابستہ ایک55سالہ سی آر پی ایف اہلکار،کیگام شوپیان کا ایک66سالہ شہری،ہمہامہ بڈگام کا ایک55سالہ شہری،دلنہ باہمولہ کی ایک 70سالہ خاتون اور کریری بارہمولہ کا ایک75سالہ شہری شامل ہیں۔ ادھر جموں کشمیر میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے 11 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد363تک پہنچ گئیں ہے ۔و ادی کشمیر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر سرینگر میں106 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ادھر جموں کشمیر میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔

Comments are closed.