راجوری میں جنگجوئوں کی کمین گاہ تباہ ، پیکا بندوق سمیت دیگراسلحہ ضبظ
کپواڑہ میں عسکری تنظیم حزب کے دو بالائے زمین کارکنوں کو پولیس نے کیا گرفتار
سرینگر/22جولائی: پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مشتر کہ کارورائی کے دوران کپواڑہ میں عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے دو معاون کارکنوں کو گرفتار کرلیا گای ہے ۔ ادھر جموں کے راجوری ضلع میں فوج و فورسز نے مشتر کہ کارروائی کے دوران جنگجوئوں کی کمین گاہ کو تباہ کرکے ہتھیار وںاور گولہ بارود کی ایک بڑی کھیپ بر آمد کی۔سی این آئی کے مطابق منگل کی شام دیر گئے فوج اور کپواڑہ پولیس نے ایک مشتر کہ کارورائی کے دوران حزب کے دو معاون کارکنوںکو گرفتار کر لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک مصدیقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس نے ایک ناکہ کے دوران سرخ رنگ کی گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا جس دوران اس کی تلاشی لی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران وہا ں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان سے پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دونوں عسکری تنظیم حزب کیلئے بالائے زمین کارکنوں کے بطور کام کر رہے تھے ۔گرفتار کئے گئے دونوں نوجوانوں کے بارے میںبتایا جاتا ہے کہ وہ ضلع بڈگام سے تعلق رکھتے ہیں ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ ادھر پولیس اور فوج نے بدھ کو ایک مشترکہ کارروائی کے دوران راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں ہتھیار وںاور گولہ بارود کی ایک بڑی کھیپ بر آمد کی۔ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی کے مطابق اْنہیں جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد تھنہ منڈی میں فوج کے ساتھ مل کر مخصوص علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور تلاشی لی گئی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران جنگجووں کی کمین گاہ کو تباہ کر دیا گیا جس دوران تلاشی کے دوران وہاں سے ایک پیکا بندوق ، چینی ساخت پستول ، 2 پستول میگزین، 168 پکا رانڈز، 47 اے کے رانڈز، 04 پستول رانڈ، 02 یو بی جی ایل دستی،ایک بینوکولر ، 8گولہ بارود بیلٹ، 01 اینٹینا اور ایک ٹیپ ریکارڈر کو آپریشن کے دوران چھپے ہوئے ٹھکانے سے برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ علاقے میں تلاشی کارروائی ابھی جاری ہے۔
Comments are closed.