بڈگام میں ٹپر الٹ جانے سے جواں سالہ ڈرائیور جاں بحق

بارہمولہ کے لاپتہ نوجوان کی نعش ہندوارہ میں پانی کے نالے سے بر آمد

سرینگر/22جولائی: وسطی ضلع بڈگام میں گزشتہ شب ٹپر الٹ جانے سے جاں سالہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے ۔ ادھر بارہمولہ کے لاپتہ نوجوان کی نعش ہند وارہ سے بر آمد کر لی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے پالر علاقے میں منگل کی شام دیر گئے اس وقت کہرام مچ گیا جب مٹی لوڈ کرنے کے بعد ٹپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اس کے نیچھ دب کر لقمہ اجل بن گیا۔ مہلوک ڈرائیور کی شناخت سید تصدق حسین شاہ ولد سید حسن شاہ ساکن پالر بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔اسی دورا ن جونہی علاقے میں جواں سالہ ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کی خبر پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔ ادھر بارہمولہ سے لاپتہ 18سالہ نوجوان کی نعش ہند وارہ میں بر آمد کر لی گئی ۔ ۔ معلوم ہوا ہے کہ 18سالہ نصیر احمد بٹ 22جولائی سے گھر سے لاپتہ تھا جس کے بعد اس کی نعش ہند وارہ میں پانی کے ایک نالے سے بر آمد کر لی گئی ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میںکیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Comments are closed.