شہرسرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں دسویں روز بھی معمول کی زندگی متاثر

بیشتر علاقوں میںبندشیں بررقرا ر، دکانیں و کاروبار ی ادارے بند ،سڑکوں پر بجی گاڑیوں کی آوجہی جاری

سرینگر/22جولائی: کورنا وائرس کے کیسوں میں روز بروز اضافہ وادی کشمیر میں بدھ کو بھی لاک ڈائون کے باعث شہر سرینگر سمیت وادی کے دوسرے علاقوں میں مکمل بند کے باعث تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بند رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی آمد رفت بھی غائب رہی ۔ اسی دوران شہر کے کئی علاقوں میں پابندیاں مسلسل جاری رہی اور اہم راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے کورنا وائرس کے کیسوں میںاضافہ کے بعد لاک ڈائون کی واپسی کے دسویںروز بھی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بند کے باعث معمول کی زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ بدھ کو مسلسل دسویں روز بھی شہر سرینگر کے بیشتر علاقوں میں بندشیں عائد رہی جبکہ کئی ایک علاقوں کا مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا اور کسی کو بھی آنے یا جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی ۔ بد ھ کے روز بندشوں اور بند کے نتیجے میں شہر خاص کے حساس علاقوں میں اہم سڑکوں اور چوراہوں کو خار دار تاروں سے سیل کر دیا گیا جبکہ گاڑیوں کی اوجہی پر مکمل روک دی گئی تھی تاہم سیول لائیز علاقوں میں نجی ٹرانسپورٹ چلتا نظر آیا ۔ سٹی رپورٹر کے مطابق سرینگر کے متعدد علاقوں میں صبح ہی سخت ترین بندشیں عمل میں لائی گئی تھی جس دوران شہر میں جابجا سڑکوں کو سیل کردیا گیا تھا اور پولیس اور سی آر پی ایف کے اضافی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا جس دوران پبلک ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔شہر میں داخل ہونے والے راستوں کو صبح سے ہی سیل کردیا گیا تھا اور شہر کی طرف آنے والی گاڑیوں کو روک دیا گیا۔شہر میںلوگوں کے چلنے پھرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں تھی۔شہر کے سول لائنز ،پائین شہر اور دیگر علاقوں میں پولیس اور فورسز نے سڑکوں اور چوراہوں پر خار دار تار نصب کی تھی اور گاڑیوں کو روکا جارہا تھا۔شہر میں دن بھر بازار بندرہے اور سڑکیں بھی سنسان نظر آرہی تھیں۔ادھر اننت ناگ سے بھی نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں سخت ترین بندشیں عائد کر دی گئی تھی جس دوران تجارتی و کارو باری سرگرمیاں بند رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی غائب رہی ۔ نمائندے کے مطابق ضلع کے بیشتر مقامات اور اہم راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا اور کسی کو بھی آنے یا جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی تاہم پیدل چلنے والوں پر کوئی پابندی نہیں تھی ۔ ادھر پلوامہ سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ ضلع دسویں روز بھی معمول کی زندگی متاثر رہی ۔ادھر وادی کے دیگر اضلاع میں بھی اس طرح کی اطلاعات موصول ہوئی جس دوران نمائندے کے مطابق تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ۔

Comments are closed.